
دوحہ : طالبان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ملاقات میں تعلقات معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یرغمالیوں کی رہائی ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر اور افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں، شہریوں سے متعلق مسائل اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر جامع بات چیت ہوئی۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بیان کے مطابق امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مشرقی حصے میں گزشتہ ماہ زلزلے کی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔


































