Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

طالبان نے 14 لاکھ لڑکیوں کو دانستہ تعلیم سے محروم کردیا، یونیسکو

جنیوا : اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے کہا ہےکہ طالبان نے پابندیاں لگا کر چودہ لاکھ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر پوری نسل کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔ یونیسکو نے طالبان کے اقتدار کے تین سال پورے ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پر پابندی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے چودہ لاکھ لڑکیوں کو دانستہ ثانوی تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے۔ یونیسکو نے کہا کہ اگر ہم ان لڑکیوں کو شامل کریں جو پابندیوں کے نفاذ سے پہلے ہی اسکول سے باہر تھیں تو اب افغانستان میں پچیس لاکھ لڑکیاں تعلیم کے حق سے محروم ہیں جو اسکول جانے کی عمر کی 80 فیصد افغان لڑکیوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یونیسکو نےکہا کہ وہ وسیع پیمانے پر تعلیم سے محرومی کی شرح کے نقصان دہ نتائج سے پریشان ہے جو چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular