Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

طالبان حکام نے خواتین کیلئے مزید سخت قوانین نافذ کردئے

کابل: افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین اور دیگر امور میں اپنی تشریح کے مطابق سخت اسلامی قوانین نافذ کردئے ہیں۔ طالبان حکام نے اکتیس جولائی کو 35 شقوں پر مشتمل شرعی قوانین کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا تھا جن کی طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ آخوند زادہ نے منظوری دے دی ہے۔ قوانین کے تحت خواتین نا محرم کے سامنے چہرے اور جسم کو ڈھانپنے کی پابند ہوں گی۔ مجبوری میں گھر سے نکلنے کی صورت میں خواتین یقینی بنائیں گی کہ ان کی آواز نہ سنی جائے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز محرم کے بغیر خواتین کو نہیں بٹھاسکیں گے۔ مردوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھٹنے سے اوپر تک کی شلواریں نہ پہنیں۔ اپنی داڑھی کو زیادہ چھوٹا نہ تراشیں۔ قوانین کی دوسری شقوں میں۔ ہم جنس پرستی، نماز قضا کرنے، زنا، جوے، جانوروں کو لڑانے یا اپنے والدین کی نافرمانی پر پابندی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر یا فون پر جانداروں کی تصاویر بنانے یا دیکھنے پر بھی پابندی شامل ہوگی۔ قوانین کے تحت میڈیا آؤٹ لیٹس ایسا کوئی مواد شائع نہیں کریں گے جس سے شرعی قانون اور مذہب کی بےحرمتی ہوتی ہو یا جس میں جانداروں کو دکھایا گیا ہو۔ قوانین کی خلاف ورزی پر زبانی انتباہ، جرمانوں ، ایک گھنٹے سے تین دن تک گرفتار رکھا جائے گا۔ جرائم کو دہرانے والوں کو عدالتوں میں بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular