
کابل : طالبان حکومت کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مولوی عبدالباقی حقانی نے سرکاری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ سال 15 اگست کو طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے سرکاری یونیورسٹیز بند ہیں۔ مولوی عبدالباقی حقانی نے کابل میں نیوز کانفرنس میں افغانستان بھر میں سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔افغانستان کے گرم موسم رکھنے والے صوبوں کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا آغاز 2 فروری سے ہوگا جبکہ سرد علاقوں میں سرکاری یونیورسٹیاں 26 فروری سے کھلیں گی۔


































