
کابل : طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے بتایا کہ ملک میں لڑکیوں کے اسکولز اگلے ہفتے سے کھول دیے جائیں گے۔ تمام اسکولز لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کھولے جا رہے ہیں لیکن لڑکیوں کے لیے کچھ شرائط ہیں ۔طالبات کو صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی تاہم کچھ دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی.


































