Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

خیبر پختونخوا میں حضرت ابوطالب کی تکفیر، علماء کا اسلامیات کی کتاب ضبط کرنے کا مطالبہ

پشاور : خیبر پختونخوا میں شیعہ علماء و اکابرین نے چوتھی جماعت کی اسلامیات میں نکاح خوان اور مدافع رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو طالب علیہ اسلام کی تکفیر کی مذمت کرتے ہوئے کتاب کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مدرسہ شہید سید عارف الحسینی ،مجلس وحدت مسلمین۔ شیعہ علماء کونسل۔ امامیہ جرگہ،امامیہ کونسل ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش، امامیہ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے پشاور پریس کلب میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا ۔ علمائے کرام نے کہا کہ حضرت ابو طالب علیہ السّلام کے ایمان پر بہت سارے شیعہ سنی علماء کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ملک کے موجودہ حالات میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام حضرت ابو طالب علیہ السّلام کی تکفیر کرنا سمجھ سے بالاتر ھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلطی نہیں بلکہ جسارت شعوری طور پر کی گئی ھے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے اھلبیت اطہار علیہ السلام کی شان میں گستاخی تسلسل کے ساتھ کی جارہی ہے اور ہر بار عوامی ردعمل آنے کے بعد اسے غلطی قرار دے کر معاملہ رفع دفع کردیا جاتا ہے مگر آج تک ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا نہ ہی کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی جسکی وجہ سے اس طرح کی گستاخانہ غلطیاں ہر سال دیکھنے کو ملتی ہیں ، مقررین نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اکابرین متحد ہوکر ان مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور خاندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ مقررین نے واضح کیا کہ اسلامیات کی تمام کتب کو فوری طور پر ضبط کیا جائے اور اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کا تعین کرکے انکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر زمہ داری حکومت خیبر پختونخوا پر عائد ہوگی ۔

مزید پڑھیے

Most Popular