
عراقی قوم کبھی بھی ذلت کے ساتھ زندگی گذارنے کو برداشت نہیں کرے گی، صدر ٹرمپ اور اسکی ٹیم کورونا وائرس کے معاملے میں سب سے بڑی جھوٹی ہے
دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین اور ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، آئی ایم ایف سمیت کسی سے بھی قرض لینے کی مخالف نہیں
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،عراقی قوم کبھی بھی ذلت کے ساتھ زندگی گذارنے کو برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور اس کی ٹیم کو کورونا وائرس کے معاملے میں سب سے بڑا جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو امریکی مدد کی ضرورت نہیں اگر امریکا ایران کی مدد میں سچا ہے تو اسے اقتصادی پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے تاکہ ایران کورونا وائرس کا اچھی طرح مقابلہ کرسکے، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین اور ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، ہر فرد کو طبی دستورات کے مطابق عمل کرنا چاہیے اس لئے کہ صفائی کا خاص خیال رکھنے سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں بہت بڑی مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ حزب اللہ آئی ایم ایف سمیت کسی سے بھی قرض لینے کی مخالف نہیں بس شرط یہ ہے کہ قرض کی شرائط لبنانی مفادات کے خلاف نہ ہوں۔


































