
دمشق : شام نے دمشق کے مضافات میں اسرائیل کا فضائی حملہ ناکام بنادیا۔ شام کی طیارہ شکن توپوں نے کچھ راکٹوں کو روک لیا، جبکہ باقی دمشق کے مغربی دیہی علاقوں میں گرے۔ یہ میزائل شام کی اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فائر کیے گئے۔ ذرائع نے اسرائیلی حملے کا صحیح ہدف نہیں بتایا لیکن کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں صرف کچھ مادی نقصان ہوا۔ شام اور اسرائیلی حکومت تکنیکی طور پر گولان کی پہاڑیوں پر 1967 سے اب تک کے قبضے کی وجہ سے جنگ میں ہیں۔


































