
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے۔ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں بفر زون پر اسرائیلی قبضے اس کا ثبوت ہیں۔ امید ہے کہ نئی حکمران جماعت بھی اسرائیل کو ایک دشمن سمجھے گی اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گی۔ ہم شام اور لبنان میں عوام اور حکومتوں کے درمیان تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ شام میں اپوزیشن کی قوتوں کا فیصلہ اس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ ملک میں صورتحال کو مستحکم نہیں کر لیتے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شام میں نئی حکومت تمام جماعتوں اور قوتوں کو حکومت میں شامل کرے گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے راستے فوجی سپلائی کا راستہ کھو چکی ہے لیکن وہ اب دوسرے راستے تلاش کرے گی۔


































