
انقرہ : شام پر مسلط عسکری گروہ کی حکومت کے سہولت کار ترکیہ نے بھی حملے کی دھمکی دیدی۔ ترک وزیرخارجہ نے نئی شامی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے کرد جنگجوؤں کا مسئلہ حل نہ کیا تو ہم اس سے خود نمٹیں گے۔
وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہےکہ اگر شام کی نئی انتظامیہ امریکہ کے اتحادی کرد گروپوں کے بارے میں انقرہ کے خدشات کو دور نہیں کر سکہ جسے وہ دہشت گرد گروپ تصور کرتا ہے تو ترکیہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔ فرانس 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے فیدان نے کہا کہ دمشق میں نئی انتظامیہ کے لیے شام کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور حفاظت کےتحت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انقرہ کا ترجیحی آپشن ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ عوامی تحفظ کے یونٹس کو فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیے۔اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہمیں اپنی قومی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے.


































