
دمشق: شام میں داعش کے دہشت گردوں کے حملے میں گیارہ شہری جانبحق ہوگئے۔ دہشت گردوں نے صوبہ حمص کے مشرقی شہر پلمائرا کے دیہی علاقے میں 75 افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کھمبیاں اکٹھی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دس شہری اور ایک حکومتی رکن ہلاک ہوگیا۔ گولیاں لگنے سے دس افراد زخمی ہوئے۔ جس میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


































