
سانحہ پشاور کیخلاف عراق کی پارلیمانی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری خارجہ علامہ شفقت شیرازی کو تعزیتی مراسلہ ارسال کردیا۔ سید عمار الحکیم نے امامیہ مسجد پشاور میں رونما ہونے والے مجرمانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عراق کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم نے پاکستان سے دہشت گردی کے مراکز اور منابع ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور شہداء کی درجات کی بلندی اور خانوادہ شہداء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


































