
بیجنگ : چین نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلانے کے حالیہ واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں سوئیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ سوئیڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرے گا۔


































