Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ادرک کے حیران کن فوائد جو شاید آپ نہیں جانتے !

ادرک کے حیران کن فوائد جو شاید آپ نہیں جانتے !

سائنس دانوں کے مطابق ادرک ایک پھول دار پودے سے حاصل ہوا ہے جس کی ابتدا چین سے ہوئی تھی، ہلدی، الائچی اور گلانگل جیسے سب ہی پودوں کا ادرک سے گہرا تعلق ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے؟ بدہضمی سے لے کر انسامی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔

دنیا بھر میں لوگ ادرک کو نہ صرف اس کے ذائقے کے لیے بلکہ اس کے صحت مند فوائد کے لیے بھی اپنی روز مرہ غذا میں شامل کرتے ہیں۔

ادرک ایک شاندار جڑی بوٹی ہے جسے کھانوں اور دواؤں کے شعبے میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے خام کھائیں یا کھانے میں ملا کر استعمال کریں، اس کےعلاوہ اچار کی صورت میں بھی یہ طبی لحاظ سے فائدہ مند ہوتی ہے۔

اس جڑی بوٹی کی کئی شکلیں ہیں جس میں خشک، تازہ، عرق اور پاؤڈر کی شکلیں شامل ہیں جنہیں مختلف چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک کی چائے
ادرک کو استعمال کرنے کے بہت سے فائدے ہیں جس میں ایک ادرک کی چائے بھی ہے، اس کے لیے 2 انچ تازہ ادرک کا ٹکڑا لے کر ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح ابالیں، اس کے بعد ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ادرک کی چائے پینے سے ہاضمے میں بہتری آتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ متلی اور الٹی کی کیفیت میں بھی بہت مفید ہے۔

اس کےعلاوہ ادرک کے کون سے فوائد ہیں ؟ آئیے جانتے ہیں:

پیٹ میں گیس کا خاتمہ
اگر تو آپ کو پیٹ میں اکثر گیس کی شکایت رہتی ہے تو ادرک اس مسئلے کے حل میں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔

پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ادرک کا استعمال ورزش سے منسلک پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے۔

دو گرام ادرک کو کہنی اور کندھوں کی ورزش کرنے والے افراد نے11 دن تک بلاناغہ کھایا اور درد کے لیول کو کم کیا۔

اگرچہ ان فائدہ مند اثرات کو ظاہر ہونے میں کچھ دن لگیں گے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔

وہ لوگ جو دن بھر ورزش کرتے ہیں یا بھرپور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیں وہ خاص طور پر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کینسر کو بڑھنے سے روکے
کچھ تحقیق رپورٹس کے مطابق ادرک میں موجود بائیو ایکٹیو مالیکیولز سے کچھ اقسام کے کینسر جیسے جگر، جلد، بریسٹ اور مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular