
کراچی : کراچی یونیورسٹی کے اندر چینی اساتذہ کی وین پرخودکش حملے میں 3 چینی باشندوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ جن میں 4 رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں. دھماکا دور تک سنائی دیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا اور وین میں آگ لگ گئی، دھماکا خود کش تھا، جس میں برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے ہلاک شدگان میں 2چینی خواتین، ایک مرد کے علاوہ وین ڈرائیور شامل ہے۔ غیر ملکی خواتین یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر میں چینی زبان پڑھاتی تھیں وہ غیر ملکی ٹیچرز گیسٹ ہاؤس سے ڈیپارٹمنٹ آ رہی تھیں رینجرز کی 2 موٹر سائیکلیں گاڑی کے آگے پیچھے تھیں۔دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں.


































