
میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے فوجی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے سے 3 فوجی اور 3 معصوم بچے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں لانس حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔ جبکہ بچوں میں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سال کا احمد حسن شامل ہے۔ واقعہ کے بعد مسلح افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مجرموں کے سہولتکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔


































