Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بیوٹمز یونیورسٹی میں ہزارہ طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت

کوئٹہ : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں بیوٹمز یونیورسٹی میں ہزارہ شیعہ قوم کے طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک، تشدد اور نفرت انگیز رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ شہر میں معتبر تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، تعلیمی اداروں میں رنگ، نسل یا مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے اور طلباء کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بیوٹمز انتظامیہ کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے بعض عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔ مذکورہ عناصر نے سیاسی قائدین کے ساتھ بھی غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور ہمارے مذہب و قوم کی توہین کی ہے۔ جس پر فقط ان عناصر کی برطرفی کافی نہیں ہے، بلکہ فرقہ واریت پھیلانے والے ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کے ذمہ داران کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے، تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ہم کبھی بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں، اور نہ مستقبل میں کسی فرقہ واریت اور امتیازی سلوک کو برداشت کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular