Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل میں ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری، زندگی مفلوج

تل ابیب: رات بھر مظاہروں کے بعد عام ہڑتال سے اسرائیل میں نظام مفلوج ہوگیا۔ جبکہ لیبر کورٹ نے ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیل میں فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی اپیل پر ہڑتال کے تحت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ تمام اسکول، یونیورسٹیاں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دفاتر بھی بند رہے۔ مزدور یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو بھی ہڑتال میں توسیع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں لاکھوں افراد نے ہڑتال میں حصہ لیا۔
اس سے پہلے اتوار کی رات تل ابیب۔ یروشلم اور حیفہ سمیت کئی شہروں میں 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے اور دیگر کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے نتن یاہو حکومت کیخلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔ جن میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد کا استعمال کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے اندازوں کے مطابق، 3 لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ ادھر لیبر کورٹ نے ورکرز کو حکم دیا کہ وہ ہڑتال ختم کرکے کام پر آجائیں لیکن مظاہرین نے عدالتی حکم کو مسترد کردیا اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular