
کابل: اقوام متحدہ نے افغانستان میں مزار شریف کی شیعہ مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے افغانستان میں شہریوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے حملے بند کئے جائیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ماہ رمضان میں ایسی حالت میں جبکہ مسجدوں میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے روزہ دار نمازیوں کو بزدلانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانا نفرت انگیز ہے.


































