
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت سری نگر میں صحافی سمیت 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری صحافی رئیس احمد بھٹ مقامی آن لائن نیوز پورٹل ویلی نیوز سروس سے وابستہ تھے۔ بھارتی فورسز نے صحافی اور نوجوان کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔ سری نگر کے مذکورہ علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور تلاشی جاری ہے۔


































