
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی پولیس نے جعلی مقابلے میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے راجوری کے گاؤں ڈھانگری میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران دو نوجوان مارے گئے پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں کا تعلق جیش محمد سے ہے اور انہیں پونچھ ضلع کے بالاکوٹ میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا۔


































