Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

داخلی خودمختاری اور استعمار کی غلامی کے خلاف جدوجہد میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلیفون کرکے ان کا احوال پوچھا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وطن کے استحکام اور استقلال کی خاطر بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات کا حصول ہمارے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی کی دیرینہ آرزو تھی ۔ ہم اپنے قائد شہید کے افکار ونظریات کی پیروی کرتے ہوئے وطن عزیز میں بیرونی مداخلت اور عدم استحکام کا راستہ روکنے کی ہر کوشش کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا اور کہاکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی ، داخلی خودمختاری اور ملک دشمن استعماری قوتوں کی غلامی کے خلاف جدوجہد میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم حقیقی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھرپور شرکت کریں گے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular