Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

سری لنکا میں معاشی بحران سنگین، کابینہ کے 26 ارکان مستعفیٰ

کولمبو: سری لنکا میں سنگین معاشی بحران کے باعث ملک احتجاج کی لپیٹ میں ہے۔ سری لنکا کی کابینہ کے 26 ارکان نے استعفیٰ دے دیا۔ کابینہ نے ملک میں جاری معاشی بحران اور حکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفیٰ دیا۔سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسا اور ان کے بڑے بھائی وزیراعظم مہندا راجا پکسا بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کولمبو میں اپوزیشن کے ارکان نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور صدر سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں نے سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمرجنسی کے تحت فوجی کوکسی بھی شخص کو گرفتار کرنے اورقید کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود سری لنکا کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے پانی کی توپ اور آنسوگیس کا استعمال کیا جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular