
میڈرڈ : اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی اور ہتھیاروں کی سپلائی میں معاونت کا الزام مسترد کردیا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینول الباریس نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا اور نہ ہی ہتھیار لے جانے والے جہازوں کو اسپین میں رکنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے لیے کوئی نیا لائسنس جاری نہیں کیا۔ ان کا ملک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسلحے کی فروخت نہ ہو۔ مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں کی نہیں امن کی ضرورت ہے۔ لبنان کی صورتحال کے بارے میں، الباریس نے زور دیا کہ لبنانی فوج کی حمایت ہونی چاہیے کیونکہ یہ اندرونی استحکام کا ستون ہے۔ انہوں نے لبنان کی موجودہ جنگ بندی کے لیے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


































