
میڈرڈ : اسپین نے روس کے 25 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا جو قتل عام دیکھا اس پر شدید غم و غصہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور سوئیڈن بھی روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں۔ کریملن نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا تنگ نظری ہے۔ بحران کے اس ماحول میں سفارتی رابطے کم کرنا تنگ نظری ہے، رابطے کم ہونے سے بحران کے حل کی کوششیں متاثر ہوں گی۔


































