
دی ہیگ : جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے ثبوت جمع کرادیئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرکھا ہے۔ جس میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے، عدالت کو دی گئی درخواست میں، جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو نسل کشی قرار دیا جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کا مقصد فلسطینی قومی، نسلی اور نسلی گروہ کے ایک بڑے حصے کو تباہ کرنا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ثبوت میں نسلی صفائی اور نسلی بنیادوں پر قتل عام کے الزامات عائد کیے گئے ہیں.


































