
سیکریمنٹو : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکریمنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا مرنے والوں میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کھلے عام سڑک پر گولیاں چلائیں. فائرنگ کے دوران لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔


































