
بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے ایک بار پھر کوئٹہ کے اہم شاہراہ سرینا چوک کو بند کرتے ہوئے دھرنا دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کے لواحقین نے ایک بار پھر زرغون روڈ پر واقع سرینا چوک اور جی پی او چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ لواحقین وقتاً فوقتاً شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیتے ہیں، تاہم حکومت انہیں سنبھالنے اور انکے ساتھ معائدہ کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف حصوں کو ملانے والی سڑک کے بند ہونے سے چاروں اطراف شدید ٹریفک جام ہے۔ ٹریفک میں نہ صرف مرد، بلکہ خواتین اور بچے بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لواحقین کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنا چاہئے، جبکہ لواحقین کہتے ہیں کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے سے انکی شنوائی نہیں ہوتی۔


































