
جدہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی علامتیں ہٹا دی گئیں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔حرم مکی اور مسجد النبوی میں آنے والوں کےلیے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کرتے ہوئے کورونا کی وبا سے قبل صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔


































