اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کا دن پوری قوم کیلئے شرمناک تھا کیونکہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ریاست ایسے واقعات پر سخت ایکشن لے، ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے، جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا، ابھی تک نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا، کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد واضح پالیسی نکلے گی۔

































