
واشنگٹن :واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی تقریب کے دوران فائرنگ سے افراتفری مچ گئی۔ صدر ٹرمپ کو فوری باہر نکال لیا گیا جبکہ حملہ آور گرفتار کرلیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کا آغاز ہی ہوا تھا کہ افراتفری مچ گئی اور شرکا میزوں کے نیچے چھپ گئے۔سیکریٹ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کو باہر لے گئے۔ پانچ سے چھ گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ہال کو گھیرے میں لے لیا اور تقریب ختم کرکے سب کو باہر نکال دیا گیا۔ حملہ آور کی شناخت کول تھامس ایلین کے نام سے ہوی ہے، جس کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں واقعے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں۔


































