
شکارپور: شکارپور میں ریاستی اداروں کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں شریک عزاداروں کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر میں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ سیشن کورٹ شکارپور نے تمام مومنین عزاداروں کی عبوری ضمانت منظور کروائی۔ ضمانت کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کے جانب سے ان عزاداروں کے لیے نیاز امام حسین علیہ السلام کا بندوبست وحدت ہاوؑس میں کیا گیا۔


































