Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

شیعہ علماء کونسل کا دعا زہرا کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ

کراچی :شیعہ علماء کونسل نے دعا زہرا کے معاملے پر کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ دعا زہرا کا کیس انتہائی حساس نوعیت کا ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم میں بے چینی واضطراب پایا جاتا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کیا جائے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اب تک عدالتی فیصلے تحقیقاتی کی رپورٹ اور والدین کے کاغذات کو دیکھتے ہوئے کئے گئے جبکہ یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان تینوں رپورٹس میں تضاد پایا جاتا ہے، لہٰذا ہم عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں سے کہتے ہیں کہ آزادانہ انداز میں شفاف انکوائری کی جائے اور وہ عناصر اور قوتیں جو اس کیس میں اثر انداز ہو رہی ہیں اور دباؤ ڈال رہی ہیں ہم اس دباؤ کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ اس لیے کر رہے ہیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں ، یہ کیس اب کسی ایک خاندان کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا کیس ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular