
گلگت : شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو رکنی مرکزی وفد مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اسکردو پہنچ گیا ہے۔ ائیرپورٹ پر علماء و زعمائے قوم نے وفد کا استقبال کیا۔استقبال کے لیے آنے والوں میں علامہ شیخ رضا بہشتی، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ شبیر صابری، علامہ شیخ احمد حسین ترابی،محترم شبیر حافظی ،گلگت بلتستان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری یوسف آخونزادہ، حاجی محمد الیاس اور سید مبشر کاظمی شامل تھے۔وفد کو قافلے کی صورت میں قیام گاہ پہنچایا گیا، جہاں بلتستان کے رہنماؤں سے مرکزی سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی اور تنظیمی، سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


































