شامی فوج کی ادلب کے مضافات میں اسٹریٹیجک شہر لوف میں بڑی کارروائی، دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ،فون نے شہر پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا
ادلب میں حیش، طبیش، العامریہ اور کفر مزدہ بھی فوج کے کنٹرول میں آگئے،کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی، حلب کے قریب خان طومان بھی آزاد
دمشق(نیوزڈیسک) شام میں دہشت گردوں کا آخری گڑھ ادلب بھی ا ن کے ہاتھ سے نکلنے لگا ہے، شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر لوف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا اورانہیں پسپا کرتے ہوئے شہر پر اپنا کنٹرول کرلیا، ادلب میں حیش، طبیش، العامریہ اور کفر مزدہ پہلے ہی فوج کے کنٹرول میں آچکے ہیں،، فوج نے ادلب میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہو جوباس اور مردیخ دیہاتوں کوبھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا، کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے، شامی فوج نے صوبہ حلب کے قریب خان طومان علاقے کو آزاد کرا لیا، خان طومان جنوبی حلب سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور حلب دمشق کے پاس واقع ہونے کی وجہ سے اس کی بہت زیادہ اسٹرٹیجک اہمیت ہے، فوج نے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہرالخالدیہ پر بھی اپنا کنٹرول کرلیا، فوج نے الحمیرہ کوبھی آزاد کرا لیا ہے، فوج نے مشرقی حلب کے تادف لباب پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، فوج نے اس کارروائی میں توپخانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آخری گڑھ ادلب بھی داعیشی دہشتگردوں کے ہاتھ سے نکلنے…
آخری گڑھ ادلب بھی داعیشی دہشتگردوں کے ہاتھ سے نکلنے لگا،شامی فوج کا کئی علاقوں پر قبضہ
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 27
- 0 minute read


































