Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

شہید محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ غائب، عدالت کا افسران پر مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور: معروف شاعر و ذاکر اہل بیت ؑ شہید محسن نقوی کے قاتل کو آزاد کروانے کیلئے کیس کا ریکارڈ غائب کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی اور افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ممتاز شاعر و ذاکر اہل بیت ؑ شہید محسن نقوی کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سی ٹی ڈی نے رپورٹ پیش کی کہ مقدمے کا ریکارڈ گم ہو چکا ہے، ہمارے افسران ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے ریکارڈ گم ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم کیس کا ریکارڈ گم ہونا تشویش ناک ہے۔عدالت نے ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مقدمہ درج کرنے اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 26 سال قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں محسن نقوی کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ مقدمے کے نامزد ملزم اور کئی پاکستانیوں کے قاتل دہشتگرد اکرم لاہوری نے بری کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular