
تل ابیب: اسرائیل سے صیہونیوں کے ملک چھوڑنے کی رفتار میں تیزی آگئی۔ ٹائمز آف اسرائیل نےم قاومتی تنظیموں کے اسرائیلی شہروں پر حملوں میں شدت آنے کے بعد ملک چھوڑنے والے صیہونیوں کی شرح بڑھنے کا انکشاف کیا ہے۔ رواں سال ہزاروں صیہونی شہری اسرائیل ترک کرکے اپنے آبائی ممالک کی طرف واپس جا چکے ہیں۔ ہر مہینے بائیس سو صیہونی اسرائیل سے فرار ہورہے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل نے مزید کہا ہے کہ سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں آباد تئیس فیصد صیہونی اسرائیل چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔


































