Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی ملے گی نہ اضافی رقم، ضمنی انتخابات کھٹائی میں پڑگئے

اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کھٹائی میں پڑگئے۔ فوج، محکمہ دفاع اور پولیس نے نفری فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے اضافی فنڈز کی فراہمی سے انکار کردیا۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز نے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کےلیے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔ الیکشن کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے فراہم نہیں کئے جاسکتے۔ وزارت دفاع نے بھی خیبر ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کر لی اور واضح کیا کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر اور اندرونی ملک سیکیورٹی میں مصروف ہیں۔اس سے پہلے محکمہ پولیس نے بھی نفری دینے سے انکار کردیا تھا۔ اُدھر وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو اضافی گرانٹ دینے سے معذرت کرلی اور واضح کیا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو موخر کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular