
نیویارک : سلامتی کونسل نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سلامتی کونسل نے ایک بیان میں ناصر اور الشفاء اسپتالوں اور اس کے اطراف سے اجتماعی قبروں کی دریافت کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ سینکڑوں فلسطینیوں کی لاشوں پر مشتمل اجتماعی قبروں کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔ اراکین نے بین الاقوامی قانون کی کسی بھی اسرائیلی خلاف ورزی کے لیے احتساب کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے اجتماعی قبروں کے تمام مقامات تک بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اب تک سات اجتماعی قبروں سے ہزار کے قریب لاشیں ملی ہیں۔ تین قبریں الشفا۔ تین الناصر۔ اور ایک کمال عدوان اسپتال سے ملی ہے۔


































