
امریکی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ترکیہ کے دورے کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان اٹھارہ ستمبر تک جاری رہے گا۔ جان باس وفد کے ہمراہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ امور، خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بات ہوگی۔


































