
ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے علیحدگی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ہے، اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے کہا کہ برطانیہ سے علیحدگی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے لیکن یہ معاملہ اس سال پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں آئے گا،ہم یہ کام صرف اس وقت کریں گے جب کورونا کی وبا ختم ہوجائے گی،کورونا کے دوران بھی ہمیں موقع ملا تو ہم 2023کے اختتام تک ریفرنڈم کراسکتے ہیں،اس سے قبل سال 2014 کے ریفرنڈم میں 55فیصد اسکاٹ لینڈ کے باشندوں نے برطانیہ کے ساتھ رہنے جب کہ 45فیصد نے علحیدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا، 2016میں بھی 38 فیصد کے مقابلے میں 62 فیصد افراد نے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔


































