
ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ جرائم کے خاتمے سمیت نشہ آور اشیاء کے انسداد کے لئے تعاون کے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کے مسودوں کی بھی منظوری دی۔


































