Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

سعودیہ کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان

نیویارک : سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر دیا۔نیویارک میں وزراء کے غزہ سےمتعلق اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایجنڈا اس یقین پر مبنی ہے کہ مستقل حل فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ہم جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ایک ایسا اتحاد بنانا ہے جس کا مقصد دو ریاستی حل کا نفاذ ہے اور اس کے لیے بعض دیگر عناصر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اور اتحادی اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ریاض، برسلز، قاہرہ، اوسلو، عمان اور انقرہ میں اعلٰی سطح پر اجلاس منعقد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جنگ جاری رکھنا کیسے واحد آپشن ہو سکتا ہے۔ دیگر آپشنز بھی ہونے چاہییں اور جنگ بندی اور سفارت کاری کے لیے اپنے مطالبے کو دہراؤں گا۔ انہوں نے کہ اتحاد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کی کوشش کر رہا ہے اور مملکت کی توجہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular