
مدینہ: سعودی عرب نے ممتاز شیعہ عالم شیخ کاظم العمری کو چار سال قید کی سزا سنادی۔ سعودی فورسز نے شیخ العمری کو رواں سال جنوری میں گرفتار کیا تھا۔انہیں چند ماہ قید میں رکھا گیا۔ پھر وہ دوبارہ نومبر کے آخر میں گرفتار ہوئے۔ شیخ عمری کو 11 اگست 2009 کو بھی سعودی فورسز نے مدینہ میں ان کے والد کے فارم پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جہاں ان کا دفتر اور مسجد بھی واقع ہے۔ شیخ کاظم شہر مدینہ کی ممتاز مذہبی شخصیات میں سے ہیں۔


































