
ریاض : سعودی عرب نے تین ایرانی سفارتکاروں کو ویزا جاری کر دیا۔تینوں سفارتکار اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں ایرانی نمائندے کے طور پر جدہ میں سرگرم رہیں گے۔ سعودی حکام نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے دو قبل عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سعودی حکام نے او آئی سی میں ایرانی نمائندوں کو ویزا جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔


































