
ریاض : سعودی عرب نے صیہونی فوجی عہدیدار کو لے جانے والے طیارے کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دی۔ ایک ماہ سے کم مدت میں یہ دوسری بار ہے جب سعودی حکام نے صیہونی عہدے داروں کو اپنی فضائی حدود عبور کرنے کی اجازت دی ہے۔ صیہونی ائر چیف آویو کوخاوی کا طیارہ سعودی حدود سے گذر کر سنگاپور پہنچا۔اس سے پہلے سعودی عرب نے صیہونی وزیر جنگ بنی گینٹس کے جہاز کے لئے اپنی ہوائی سرحد کھولی تھی جو سعودی عرب کی ہوائی سرحد سے گزر کر بحرین میں داخل ہوئے تھے۔


































