
ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مخالفین کو راستے ہٹانے کی مہم جاری ہے۔ حکام نے مختلف عدالتوں سے تعلق رکھنے والے 9 ججز کو گرفتار کرلیا۔ جن ججوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے تین کا تعلق فرسٹ ڈگری اسپیشلائزڈ (دہشت گردی)عدالت،3 کا اپیلٹ اسپیشلائزڈ کورٹ اور آخری تین کا اعلیٰ ترین عدالت ہائی کورٹ سے ہے۔ گرفتار ججز میں سے دو کی شناخت عبداللہ بن خالد ال لوحیدان اور عبدالعزیز بن میدوی الجابر کے طور پر کی گئی۔ ججوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 36 سالہ زیر عتاب شہزادے نائف کے وفادار حامی ہیں۔


































