
بغداد : عراق میں سعودی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ بغداد میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے کربلا کے بعد نجف کا دورہ کیا اور حضرت علی علیہ ث کا مزار اور دیگر اہم مقامات دیکھے۔ الشمری نے شیخ اسحاق فیاض، شیخ بشیر نجفی اور دیگر علماء سے ملاقاتیں کیں۔ العربیہ نیٹ ورک کے مطابق سعودی سفیر کا نجف کا یہ دورہ مملکت سعودی عرب کی کھلے پن اور مختلف اعتدال پسند مذہبوں کے احترام کا واضح پیغام ہے۔ سعودی سفیر کے اقدامات کو نجف میں مذہبی اتھارٹی کی طرف سے قابل احترام قرار دیا جارہا ہے۔ مدرسے کے سینئر اساتذہ میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ادھر سعودی عرب سے عراق کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافے کے اعلان کے بعد پہلی براہ راست پرواز دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے عراق کے نجف ائیرپورٹ پہنچی جہاں سعودی سفیر الشمری نے نجف ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں مشرقی سعودی عرب سے آنے والے زائرین کا استقبال کیا۔


































