
سرگودھا: متنازعہ ناموس صحابہؓ ترمیمی بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد سرگودھا کے 2 شیعہ جوان فصیح حیدر اور سفیر حسین پر تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ کیا توہین صحابہ کی گئی ہے اس کا ذکر ایف آئی آر میں نہیں کیاگیا۔ ملک میں فرقہ واریت پر مبنی متنازعہ بل منظور کرکے ملک کو بربادی اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔


































