
بغداد : عراق میں شہریوں کو دو ہفتوں کے دوران ریت کے تیسرے طوفان کا سامنا ہے۔ طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر بغداد اور نجف ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی معطل کردی گئی ہیں۔عراقی محکمہ موسمیات کے اہلکار کے مطابق گرد آلود طوفان خصوصاً ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ عراق کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔


































